ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورکہیں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب کے علاقوں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ فیصل آباد ڈویژن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارا، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارشیں ہونگی، کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پنجاب میں منگلہ کے قام پر چوالیس ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی، خیبرپختونخوا میں بنوں کے علاقے چالیس ملی لیٹر ، کشمیر میں مظفر آباد کے علاقے بیالیس ملی میٹر بارش ہوئی، سبی چوالیس اور چلاس تنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔