شمالی کوریا کے معاملے پر امریکہ اب سفارتی حکمت عملی سے اکتا چکا ہے:امریکی دفاعی ماہرین
امریکی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر امریکہ اب سفارتی حکمت عملی سے اکتا چکا ہے اور اب وہ فوجی کارروائی پر غور کر سکتا ہے،،اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمیٰ بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد اس معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنا بے سود ہو گا ، کیوں کہ شمالی کوریا سلامتی کونسل کی متعدد قرار دادوں کی خلاف ورزیاں کرتا آیا ہے اور ایسے میں ایک اور قرار داد منظور کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،، گزشتہ دنوں شمالی کوریا نے دعوی کیا تھا کہ وہ مریکہ کو تباہ کر سکتا ہے ،