تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیکرز کرکے مختلف پیغامات شائع کیے گئے

پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی.ترحمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہماری ویب سائٹ ہیک ہو گئی ہے ۔تحریک انصاف کی ویب سائٹ ڈیتھ ایڈرز کریو نامی ہیکرز کی جانب سے ہیک کی گئی ہے۔ہیکرز نے ویب سائٹ پر عائشہ گلالئی کی تصویر لگا دی اور یہ پیغام چھوڑا ہے کہ ہم کسی پارٹی کے حامی نہیں لیکن عمران خان تمہیں کبھی ووٹ نہیں دیں گے ۔ہیکرز نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر یہ بھی لکھا ہے کہ ہمیں نیا نہیں پرانا پاکستان چاہیے۔
اس سے پہلے ہیکرز نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ کے صفحہ اول پر ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کے ایک بیان کی تصویر کے ساتھ سخت زبان میں چند پیغامات شائع کیے تھے۔
عائشہ گلا لئی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے رویے کے خلاف الزامات لگانے کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
عائشہ گلالئی سنہ 2013 کے عام انتخابات میں مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔