اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط آج وطن واپس پہنچیں گے۔

اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط آج وطن واپس پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد الباسط آج دلی چھوڑ دیں گے، عبدالباسط تین بجے سہہ پہر دلی سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔ سہیل محمود بحیثیت پاکستانی ہائی کمشنر چارج سنبھالیں گے سنئیرسفارتکار عبدالباسط نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ عبدالباسط نے قواعد کے مطابق اپریل دوہزار اٹھارہ میں سبکدوش ہونا تھا، ذرائع کے مطابق عبدالباسط نے جونئر افسر کو سیکریٹری خارجہ مقرر کرنے پر ریٹائرمنٹ لے لی۔