جاپان نے نارا شہر میں ہرن کے شکار کی اجازت دیدی۔
جاپان کی مقامی حکومت نے قدیم شہر نارا میں جنگلی ہرنوں کوشکار کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ جاپان کے خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے مغربی شہر نارا کی حکومت کرترجمان کا کہنا ہے کہ 1957 میں جاپانی حکومت کی جانب سے خصوصی قدرتی ورثہ قرار دیئے جانے کے بعد سے نارا پارک کے اندر اور آس پاس پائے جانے والے ہرنوں کو شکار کرنا منع قرار دیا گیا تھا ۔ انھوں نے کہا کسانوں کی جانب سے شکایات کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ پابندی کو فوری طور پر ختم کر دیاگیا ہے تاکہ زرعی اجناس کو ہرنوں کی جانب سے پہنچنے والے نقصان سے بچایا جاسکے کیونکہ ان کی بڑھتی ہوئی تعداد ا±ن کے کھیتوں کے لئے نقصان کا باعث بن رہی ہے۔ انھوں نے مذید کہا کہ حکومت اس منفرد قدرتی ماحول کو محفوظ کرنا چاہتی ہے جہاں انسان اور جانور پ±رامن بقائے باہمی سے رہ سکتے ہوں لیکن کسانوں کو تحفظ دینے کے لئے یہ اقدام ضروری ہے۔