طوفانی بارش نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی،ندی نالے بپھرنے لگے

طوفانی بارش نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، ندی نالے بپھرنے لگے، کئی دیہاتوں میں الرٹ جاری کردیا گیا، سیالکوٹ میں نالہ پلکو اور نارروال میں برساتی نالہ بپھر گیا جس کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے ، محلہ رسول نگر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے خسہ حال مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک بچی جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہو گئیں ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال متنقل کیا،سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد زخمی ہوئے، اٹک کے علاقے حسن ابدال میں پانچ سالہ بچی نالے میں گرنے سے جاں بحق ہو گئی، ادھر اکاڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ جہلم کے علاقے ڈھوک وہاب دین میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جا ں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔