روس کی عدالت میں فائرنگ 3 ملزم ہلاک 4 افراد زخمی

روس کی علاقائی عدالت میں پانچ زیر حراست ملزمان کی فرار کی کوشش کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ روس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کی ایک مقامی عدالت میں سماعت کے لئے آنے والے اور ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزمان نے مقدمے کی سماعت کے دوران فرار کی کوشش کرتے ہوئے اپنے ہمراہ آنے والے گارڈز پر حملہ کر دیا،ملزمان نے گارڈز کا اسلحہ چھین لیا تھا ۔پولیس اہلکاروں نے 5 ملزمان پرگولی چلادی جن میں سے 3 موقع پر ہلاک اہلکاروں سمیت 4 ملزمان زخمی ہو گئے۔