گزشتہ روز کے تصادم کے بعد پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کر دی
گزشتہ روز ایک بار پھر لاہور میں ڈاکٹرز کام چھوڑ کر سڑکوں پر نکلے،، جیل روڈ پر ڈاکٹرز احتجاج کیلئے آئے تو سیدھا جی او آر جانے کی کوشش کی ،، پولیس نے روکا تو تصادم ہو گیا ۔۔ میسحاہوں نے مزاحمت کی تو پولیس نے واٹر کینن سے انہیں دھویا ،، تاہم پھر بھی ضدی ڈاکٹرز کے ہوش ٹھکانے نہ آئے، ہسپتالوں میں موجود کئی مریض دم توڑ گئے ،، سڑکوں پر لمبی قطاریں لگی رہیں ، تاہم ڈاکٹرز نے کسی کا خیال نہ کرتے ہو ہڑتال کی کال دیدی ،، وائے ڈی اے کی کال پر پنجاب بھر میں سرکاری ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز ایک ہو گئے ، اور ایک بار پھر کام چھوڑ دیا ،، وائے ڈی اے کی ہڑتال کے باعث مریض پھر رل کر رہ گئے،
ادھر سینئر ڈاکٹرز نے وائے ڈی اے کی جگہ ذمےداریاں سنبھال لیں ، تاہم آوٹ ڈور میں ڈاکٹرز کی شدید کمی کے باعث کام میں دشواری کا سامنا ہے ،، مریضوں کی بڑی تعداد ہسپتالوں میں موجود ہے ،، جہاں ان کو ڈاکٹرز دیکھنے کیلئے موجود نہیں ،، ادھر ضدی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گے