امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی سڑکیں طوفانی بارشوں کے باعث پانی میں ڈوب گئیں

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی سڑکیں طوفانی بارشوں کے باعث پانی میں ڈوب گئیں ، ٹریفک جام ہو گئی ،،حکام کے مطابق منگل کی سہہ پہر کو شروع ہونے والی بارش نے وسیع علاقے کو ڈبو دیا ،، سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہر کے مختلف حصوں میں ٹریفک جام ہو گئی،، بجلی کٹ گئی اور بادلوں کا نیا سلسلہ فلوریڈا اور قریبی علاقوں پر چھا گیا ہے اور ساڑھے سات انچ تک بارش کی توقع ہے،،محکمے نے میامی ، میامی بیچ ، کورل گیبلز اور ورجینیا کے علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔