چین کے کئی ملکوں کے ساتھ سرحدوں سے متعلق تنازعات چل رہے ہیں

چین کے کئی ملکوں کے ساتھ سرحدوں سے متعلق تنازعات چل رہے ہیں،، جس میں بھارت بھی شامل ہے ،، اور اب بھارت کو چین کے ساتھ تنازعہ اسے مہنگا پڑتا جا رہا ہے ، چینی صدر زی جن پنگ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ان کا ملک اپنی سرزمین کا کوئی بھی حصہ کبھی بھی بیرونی فورسز کے حوالے نہیں کرے گا،، کہا کہ ہم کسی بھی قسم کے لوگوں، ادار ے یا سیاسی جماعت کو چینی سرحد کے کسی بھی حصے کو کسی بھی وقت، کسی بھی قسم سے ملک سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،، کسی کو یہ توقع نہیں کرنی چاہیے کہ ہم وہ کڑوا گھونٹ پی لیں گے جو ہمارے اقتدار اعلیٰ، سیکیورٹی یا ترقیاتی مفادات کے لیے نقصان دہ ہو ۔