آئی ایس پی آر کے مطابق ابیٹ آباد میں دو روزہ بلوچ رجمنٹ کانفرنس کا آغاز ہو گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ابیٹ آباد میں دو روزہ بلوچ رجمنٹ کانفرنس کا آغاز ہو گیا،، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، سپہ سالار کو اعزازی طور پر چیف آف بلوچ رجمنٹ کے رینکز پش کئے گئے، جنرل قمر باجوہ نے رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں اور افسروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،،، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرحدوں کے امین ہیں، پاک فوج سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائے گی، بارڈر سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمیشہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، پاک فوج قومی دفاع کےلیےجانوں کانذرانہ پیش کرنےوالےشہداءکونہیں بھولےگی، بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ٹین کور کمانڈر لفٹیننٹ جنرل ندیم رضا، سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اور مرزا اسلم بیگ نے شرکت کی، کانفرنس میں سابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید اور جنرل راشد محمود نے بھی شرکت کی۔