عائشہ گلالئی کو سلام پیش کرتا ہوں: حنیف عباسی
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے غیرت کا ثبوت دیا اور شیطانیت کو سب کے سامنے لا کھڑا کیا، ہم گلالئی کی عزت کے رکھوالے ہیں،، حنیف عباسی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے انکشاف سامنے آنے کے بعد پوری پاکستانی قوم کرب میں ہے، اگر ان الزامات کی تحقیقات نہ ہوئیں تو ہم کہیں گے انصاف کا جنازہ نکل گیا،حنیف عباسی نے عمران خان کے بلیک بیری فون کا معائنہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیرمین کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، آپ پر 63 ، 62 تو ثابت ہوگئی ہے اب 66 ،65، 64 ثابت ہونا باقی ہے، انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو اپنی زبان کو لگام دیناہوگی، ورنہ لوگ تمہیں راولپنڈی کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔