عائشہ گلالئی کا معاملہ قابل افسوس اور ایک جرم ہے
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کا معاملہ قابل افسوس اور ایک جرم ہے، اسی ڈر سے خواتین گهروں سے باہر نہیں آتیں۔ معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہیں، خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران نواز شریف کی تصویر پارلیمنٹ میں رکهنے کا نوٹس نہ لے کر سپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا،انہیں سخت نوٹس لینا چاہیے تھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے، گیلانی دور میں ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی تصویر ایوان میں نہیں لہرائی، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اوگرا کی تجویز پر قیمتوں میں کمی نہ کرنا افسوس ناک ہے،عوام کی آنکهوں میں دهول جهونک گئی۔ قیمتیں برقرار نہیں۔ ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا،خزانہ کو بهرنے کیلئے ڈیزل پر سات فیصد اور پٹرول پر تین فیصد ٹیکس میں اضافہ کیا، حکومت امیر اور غریب سب کو ایک ساتھ لوٹ رہی ہے۔