چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا
تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس عمران خان کی زیرصدارت آج چار بجے بنی گالہ اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہوگا جب کہ عائشہ گلالئی کے الزامات اور ردعمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کے خلاف قانونی کارروائی کے آپشن پر بھی غور ہوگا جبکہ پارلیمنٹ میں شیخ رشید کےساتھ پیش آنے والے واقعہ پر بھی بات چیت ہوگی۔