عائشہ گلالئی کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں

پشاور پریس کلب میں تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنما اور ایم پی اے زرین ضیاء کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی چار سال تک مراعات لیتی رہیں تب انہیں عزت یاد نہیں آئی۔ وہ دو ہزار تیرہ کے ایس ایم ایس پر اب تک خاموش کیوں تھیں۔۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کردار پر کسی کو شک نہیں۔گلالئی این اے ون سے ٹکٹ کی خواہاں تھی انکار پر چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات لگا دیئے، اگر عائشہ گلالئی کو کسی پارٹی میں جانا تھا تو وہ چلی جاتیں لیکن انہیں ایسے الزامات نہیں لگانے چاہئے تھے۔ان کا جانا ہمارے لئے کوئی حیرانی کی بات نہیں،عائشہ گلالئی پہلے سے دو پارٹیاں چھوڑ کر آئی ہیں۔۔پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کی نیوز کانفرنس سے خواتین کی دل آزاری ہوئی۔۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی خواتین اراکین اور ڈسٹرک کونسلر کے پاس بلیک بیری موبائل نہیں۔ پارٹی میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے، جلسوں میں خواتین کیلئے خصوصی سیکورٹی انتظامات ہوتے ہیں۔۔عائشہ گلالئی کو پی ٹی آئی میں جتنی عزت ملی اور کہی نہیں ملے گی۔