نواز شریف کی نااہلی :- لاہور میں احتجاجی بھوک ہڑتال
مسلم لیگ ن لائرز فورم اور ورکرز فیڈریشن کے کارکنوں نے نواز شریف کی حمائت میں جی پی او چوک میں بھوک ہڑتال کیمپ لگایا،، بھوک ہڑتال کیمپ میں لیگی وکلاء، کارکنوں اور اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی،، احتجاجی کیمپ میں موجود وکلاء نے نوازشریف کی حمایت میں نعرے بازی کی،، اس موقع پر چئیرمین لائرز فورم خواجہ محمود اور سیکرٹری وسیم احمد بٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قوم نے تسلیم نہیں کیا،، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،، انہوں نے کہا کہ نوازشریف قوم کے دلوں پر راج کرتے ہیں انہیں عدالتی فیصلے سے عوام سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔