سپریم کورٹ نے پاناما فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی نگرانی کیلئے جسٹس اعجازالاحسن کو نگران جج تعینات کردیا

پاناما کا ہنگامہ، نواز شریف کی نااہلی کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کی نگرانی کیلئے جسٹس اعجاز الاحسن کو مانیٹرنگ جج مقرر کردیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکشن کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی عدم موجودگی میں جسٹس اعجاز افضل نگران ہونگے، جسٹس اعجاز الاحسن پاناما کیس کے لارجر بنچ رکے علاوہ جے آئی ٹی عملدرآمد بنچ کا بھی حصہ تھے، پانچ رکنی بنچ نے چیف جسٹس کو نگران جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز دائر کئیے جائیں گے، جبکہ ایک ریفرنس سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر کیا جائے گا۔