وزیراعظم بدلنے کے باوجود حکومتی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
مری میں مشاروتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کابینہ کی حلف برداری کا معاملہ فی الحال موخر کردیا گیا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں کابینہ کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ چودھری نثار کی کابینہ میں شمولیت کے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ اس پر مشاورت جاری ہے فی الحال کچھ نہیں کہاجا سکتا۔۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ملک بھر میں جاری منصوبوں کو اب پہلے سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے کیوں کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم تو تبدیل ہوسکتا ہے لیکن پالیسی تبدیل نہیں ہوتی