عالمی بینک نے بھارت کو دریائے جہلم اور چناب پر دو متنازع ڈیم بنانے کی اجازت دے دی
بھارت کی جانب سے پاکستان کے حصے میں آنے والے دریاؤں پر ڈیم بنانے کا سلسلہ جاری ہے،،عالمی بینک نے بھارت کومقبوضہ کشمیر میں دریائے جہلم پر تین سو تیس میگاواٹ کے کشن گنگا اور دریائے جہلم پر آٹھ سو پچاس میگاواٹ کے رتلے ڈیم بنانے کی منظوری دے دی ہے،،ورلڈ بینک نے فیصلہ پاک بھارت سیکریٹریز کے درمیان مذاکرات کے بعد کیا،، عالمی بینک کے فیصلے کےمطابق بھارت دونوں ڈیموں کی تعمیر میں پاکستان کے تحفظات کو مدنظر رکھے گا،،یاد رہے،،بھارت کی جانب سے متنازع ڈیم بنانے کی پاکستان نے مخالفت کی تھی،،اور عالمی ثالثی عدالت جانے کااعلان کیا تھا،،دوسری طرف وزارت پانی وبجلی ذرائع کے مطابق بھارت کو ڈیم کی اجازت پر عالمی بینک نے پاکستان کے تحفظات کو بھی مدنظر رکھا ہے،،دونوں ممالک نے آبی تنازعات پر دو طرفہ بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے،،اور آئندہ ماہ ستمبر میں پاک بھارت مذاکرات واشنگٹن میں ہوں گے