عائشہ گلالئی کےالزامات پر تحریک انصاف نے قانونی نوٹس بھجوا دیا

قانونی نوٹس تحریک انصاف کے سنٹرل میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر کی جانب سے بھجوایا گیا ہے،،جس میں عائشہ گلالئی سے دس روز میں الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کا کہاگیا ہے،،نوٹس کےمطابق وہ ایسا نہیں کرتیں تو جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں،،نوٹس میں معافی نہ مانگنے پر تین کروڑ روپے ہرجانے کامطالبہ کیا گیاہے،،عائشہ گلالئی کو نوٹس ان کے مستقل اور پارلیمنٹ لاجز کے پتے پر بھجوایا گیا ہے، عائشہ گلالئی نے گزشتہ روز عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھےاور کہاتھا کہ پی ٹی آئی میں عزت دار خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں،،عمران خان کو نااہل قرار دینا چاہیے