سیاستدانوں کے ساتھ ججز،جرنیلوں اور سرکاری وغیر سرکاری لوگوں کا بلا امتیاز احتساب کیاجائے:امیر جماعت اسلامی سراج الحق
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت سراج الحق کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کااحتساب شروعات ہے اگر احتساب کا سلسلہ روکا تو تاریخ میں اسے متعصبانہ فیصلہ تصور کیا جائے گا۔سپریم کورٹ میں جن افراد کی لسٹ دی ہے ان سب کا بلا امتیاز احتساب کیا جائے۔ کلرک سے لیکر جرنیل اور وزیراعظم تک سب کو صادق اور امین ہونا چاہئے، بعض لوگ62 اور 63 کو آئین سے نکالنے کی بات کر رہے ہیں جو نظریہ پاکستان کے منافی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ این ایل جی مںصوبے کے معاملے میں شاہد خاقان عباسی پر 220 ارب روپے کی کرپشن صرف الزام ہے تو انہیں نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔نوازشریف پر جرم ثابت ہوا اس لیے وہ نااہل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی پی کی لڑائی کے باعث اپوزیشن وزیراعظم کا متفقہ امیدوار نہ لاسکی۔این اے ایک سوبیس میں اپوزیشن کو متفقہ امیدوارلانے پر قائل کریں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسمبلی کے رواں اجلاس میں انتخابی اصلاحات کا بل لایا جائے