پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں ۔ پاکستان اور چین کی دوستی میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے, نگران وزیر خارجہ عبد اللہ حسین ہارون
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ آئی ایم ایف سے فنڈ لینے اور چین سے متعلق امریکی بیان نامناسب ہے ۔ پاکستان امریکی سیکرٹری کے بیان کو مسترد کرتا ہے ۔ پاک چین دوستی میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے ۔ نہ ہی سی پیک منصوبوں میں رکاوٹ برداشت کریں گے ۔نگران وزیر نے کہا کہ پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں ۔ نہ ہی امریکی پیسوں پر ہمارا انحصار ہے ۔ امریکہ نے ہمیشہ ڈور مور کا مطالبہ کیا ۔ ڈور مور کا مطالبہ کرنے والوں نے خود کیا کیا ؟, عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں ۔ یہ نومنتخب حکومت کا کام ہو گا