تحریک انصاف مرکزکے علاوہ کے پی اور پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔عوام سنہری دورکیلئے تیارہوجائیں,ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق
اسلام آباد بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ مرکزکے علاوہ کے پی اورپنجاب میں بھی ہماری حکومتیں بن رہی ہیں۔بلوچستان میں ہم مخلوط حکومت بنائیں گے۔عمران خان نے حکومت بنانے کے حوالے سے بہت سی ملاقاتیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ حکومت بنتے ہی عوام کی تکالیف میں کمی لائی جائے۔حکومت بناتے ہی انقلابی اقدامات اٹھا کرعوام کی تکالیف کا ازالہ کریں گے۔پاکستان کی معیشت کوشدید مسائل کا سامناہے جس کے لئے اسد عمرتیاری کررہے ہیں،پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکالیں گے,نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کوغیرملکی سربراہان کے پیغامات آرہے ہیں۔حکومت بناتے ہی ایک کروڑنوکریوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔عمران خان وزارتوں کے حوالے سے دو دن میں اعلان کردیں گے