صوابی: کھیت سے 10 سالہ بچی کی نعش برآمد
صوابی میں کھیت سے دس سالہ بچی کی نعش برآمد ہوئی ہے، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے یارحسین میں کھیتوں سے دس سالہ بچی کی نعش برآمد ہوئی ، نامعلوم ملزم نے بچی کا گلا دباکر قتل کیا ۔مقتولہ بچی کے ورثا نے کہا کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد بچی سے زیادتی کا تصدیق ہو سکے گی۔ بچی کراچی سے اپنی پھوپھی کے گھر آئی تھی۔ ورثا نے بچی کے رشتہ دار کیخلاف زیادتی اور قتل کی ایف آئی آر درج کرادی۔