جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے 14ویں انگلش کھلاڑی بن گئے
انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 14ویں انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں، روٹ نے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا، انہوں نے کیریئر کے 70 ویں میچ میں 6 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا،انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹرکک 12158 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔