این اے22: دوبارہ گنتی میں علی محمد خان کی فتح برقرار

Aug 02, 2018 | 14:29

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی محمد خان کی برتری برقرار رہی ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار مولانا قاسم کی جانب سے این اے 22 میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی،دوبارہ گنتی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی محمد خان 58652 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے جبکہ مولانا قاسم 56587 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہی رہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے 28 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور کی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 36، پی کے 93 اور پی کے 38 پر بھی دوبارہ گنتی کی جائے گی۔

مزیدخبریں