سی ویو پر بنائی گئی چائنا پورٹ عوام کیلئے بند

Aug 02, 2018 | 14:38

کراچی میں کے پی ٹی انتظامیہ نے کلفٹن سی ویو پر بنائی گئی چائنا پورٹ کو سیر و تفریح کے لئے بند کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پورٹ کی حفاظتی دیوار تفریح گاہ نہیں ہے۔ کراچی میں چائنا پورٹ کو عام شہریوں کے لئے بند کردیا گیا اور علاقہ پولیس نے پورٹ پر دفعہ 144 کے نفاذ کا بورڈ بھی لگا دیا۔پولیس حکام کے مطابق چائنا پورٹ پر شہریوں کیلئے پابندی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر لگائی گئی ہے۔ تفریحی پوائنٹ کے بند ہونے پر شہریوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کرنے سے بہتر ہے کہ یہاں حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔دوسری جانب کے پی ٹی انتظامیہ نے کہا کہ چائنا پورٹ کی حفاظتی دیوار تفریح گاہ نہیں اور پورٹ پر کنکریٹ کے نوکیلے بلاکس نہایت غیر ہموار ہیں جس کے باعث یہاں آنے والے افراد کے سمندر میں گرنے کا خطرہ ہے ۔انتظامیہ نے کہا کہ اس مقام پر سمندر کی گہرائی بہت زیادہ ہے اس لیے کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

مزیدخبریں