سیاسی جوڑ توڑ اور مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحاد پر سعد رفیق نے کپتان پر چڑھائی کردی
سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کی قیادت پر چڑھ دوڑے ، ٹوئٹر پر لکھتے ہیں کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ عمران خان اقتدار کیلئے شیطان سے بھی اتحاد کرسکتے ہیں، سعد رفیق نے ق لیگ کے بعد ایم کیو ایم کے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان سامنے آنے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔۔۔ سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان ق لیگ کو ڈاکو اور ایم کیو ایم کو قاتل کے القابات دیتے تھے، ڈاکو اور قاتل کا لقب پانے والے آج عمران خان کے اتحادی بن گئے۔۔۔ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران پروڈکشنز کی حیا سے عاری پیشکش ’نیاپاکستان‘ جہاں ایم کیو ایم، ق لیگ، لوٹے، لٹیرے، بکاؤ گھوڑے ستارے ہیں۔