نومنتخب رکن قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ اورآزاد رکن پنجاب اسمبلی محسن عطا کھوسہ بھی کپتان کے قافلے میں شامل ہوگئے
نومنتخب رکن قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی،امجد فاروق کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے کا اعلان کردیا،امجد فاروق کھوسہ این اے 190 ڈیرہ غازی خان سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے ہیں،ڈیرہ غازی خان سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی محسن عطا کھوسہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے،محسن عطا کھوسہ پی پی 288 سے کامیاب ہوئے،دونوں رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین بھی موجود تھے