خیبرپختونخوا کے گورنر اور افغان سفیر کی دوطرفہ تعلقات پر بات چیت
پاکستان میں افغانستان کے سفیرعاطف مشال نے پشاور میں خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے افغانستان کے مختلف صوبوں کے گورنروں کے پاکستان کے مجوزہ دوروں سے متعلق امور کابھی جائزہ لیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شاہ فرمان کو افغان قیادت کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کی ذمہ داری سونپی ہے