برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کا شمالی کوریا پر ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر زور
برطانیہ ،فرانس اور جرمنی نے شمالی کوریا پرزوردیاہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ یورپی ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ شمالی کوریا کو اپنے سفارتی روابط کی بحالی اورتخفیف ایٹمی اسلحہ کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ جزیرہ نماکوریا کی سلامتی اور استحکام کاواحد راستہ ہے۔ اُدھر،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ملکوں نے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات کی مذمت کی ہے جس سے شمالی کوریا کی جانب سے مزیدجدیدہتھیاروں کی تیاری کے خدشات میں اضافہ ہوگیاہے