کشمیر ایک طویل عرصے سے تصفیہ طلب مسئلہ ہے،امریکی صدر
امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پراپنی ثالثی کی پیشکش کااعادہ کیاہے۔ انہوں نے اوہائیومیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ثالثی سے متعلق فیصلہ پاکستان اور بھارت کوکرنا ہوگا تاہم وہ فریقین کی معاونت کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر ایک طویل عرصے سے تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔ جب صدرٹرمپ سے پوچھاگیا کہ وہ مسئلہ کشمیرکوکیسے حل کرناچاہتے ہیں تو انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان اوربھارت چاہیں تو میں ان کے درمیان ثالث کا کردارضروراداکرونگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی لاجواب انسان ہیں