ایف بی آر نے تاجروں کے لیے ٹیکس سکیموں کا مسودہ جاری کردیا
فیدرل بورڈ آف ریونیو نے تاجروں کے لیے ٹیکس اسکیموں کا مسودہ جاری کردیا۔ چھوٹے دکان داروں کے لیے 2 فیصد ٹرن اوور ٹیکس یا فکسڈ ٹیکس ادا کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ٹیکس اسکیم مسودے کے تحت 300 مربع فٹ کی دکان میں کاروبار کرنے والا چھوٹا دکان دار تصور ہوگا۔چھوٹے دکان داروں پر 2 فیصد ٹرن اوور ٹیکس لاگو ہوگا، انہیں فکسڈ ٹیکس کا آپشن بھی دیا گیا ۔ چھوٹے دکاندار 2019ء میں 20 ہزار، 25 ہزار، 35 ہزار اور 40 ہزار روپے کا فکسڈ ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔ایف بی آرنے دکان داروں کے لیے ایک سادہ اور آسان ریٹرن فارم جاری کیا ہے۔ تمام تاجروں کو 30 ستمبر 2019 تک اپنے ریٹرن جمع کرانے ہوں گے۔