اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ابوظہبی جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو 600 گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف کے مطابق مسافر اللہ یارنجی ایئرلائن سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، ہیروئن کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب نجی ایئرلائن کی پرواز سے شارجہ جانے والے مسافر سے 1400 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف نے دونوں ملزمان کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔