شریف خاندان کی چوہدری شوگرملز کے بعد شمیم شوگر ملز کی چھان بین شروع
لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شریف خاندان کی چوہدری شوگرملز کے بعد شمیم شوگرملز کےاکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی اور کہا شمیم شوگرملز کے اکاؤنٹس سے بھی مشکوک ترسیلات کے شواہد ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کی چوہدری شوگرملز کے بعد شمیم شوگرملز بھی نیب کےریڈارپرآگئی ، نیب نےشمیم شوگرملزکےاکاؤنٹس سےمبینہ منی لانڈرنگ کی چھان بین شروع کردی۔ نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ شمیم شوگرملزکےقرضوں،سرمایہ کاری ودیگرتفصیلات کاریکارڈاکٹھا کیاجارہاہے ، شمیم شوگرملزکےاکاؤنٹس سےبھی مشکوک ترسیلات کےشواہد ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے مریم نواز سے بھی شمیم شوگرملز سے متعلق سرمایہ کاری،قرضوں اور دیگر تفصیلات طلب کی گئی اور انھیں 8 اگست کوشمیم شوگر ملز سے متعلق جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔