پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کے باعث ختم کردیا گیا
پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔گیانا میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے اننگز شروع کی تو دوسرے اوور کی دوسری گیند کے بعد پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔تیزبارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور اب میچ کو ختم کردیا گیا ہے۔