میانمار کے فوجی آمر نےعبوری حکومت قائم کرکے خود کو نگران وزیراعظم بنادیا
ینگون: میانمار میں فوج کے سربراہ مِن آنگ ہلینگ نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع کر دی اور خود وزیراعظم بن گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کی سربراہی کرنے والے آرمی چیف نے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں اگست 2023 تک توسیع کر کے خود کو عبوری حکومت کا وزیراعظم مقرر کردیا تھا۔فروری میں فوجی بغاوت کے بعد ملکی امور کو چلانے کے لیے ایک انتظامی کونسل قائم کی گئی تھی جس میں اب کچھ ترمیم کرکے اسے عبوری حکومت میں تبدیل کردیا گیا اور آرمی چیف مِن آنگ ہلینگ نے خود وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔