ملک کے اہم شہروں میں 31 اگست تک مزید پابندیوں کا اطلاق
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بڑھنے کے پیش نظر ملک کے اہم شہروں میں 31 اگست تک نئی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے پابندیوں کی منظوری کے بعد اسد عمر نے اہم شہروں میں نئی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ کورونا وائرس کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی صحت اور روزگار کی حفاظت کرنی ہے،۔ بندشوں سے کمزور طبقہ بہت متاثر ہوتا ہے۔ ہم نے دیہاڑی دار طبقے کا بھی خیال رکھنا ہے۔ کورونا کی تین لہروں میں سمارٹ لاک ڈان کی پالیسی اپنائی گئی تھی، اس وقت مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے منظوری لے کر کچھ فیصلے کیے ہیں جن شہروں میں پابندیوں کا اطلاق ہو گا ان میں صوبہ پنجاب میں راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں، خیبر پختونخوا میں پشاور اور ایبٹ آباد، صوبہ سندھ میں کراچی اور حیدرآباد میں 8 تاریخ تک پابندیوں کا نفاذ رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مثبت کیسز کی شرح برقرار رہتی ہے تو کراچی اور لاہور میں 8 تاریخ کے بعد بھی یہ پابندیاں لاگو رہیں گی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ جن شہریوں میں بندشوں کا اطلاق ہوگاان میں راولپنڈی ،لاہور،فیصل آباد،اور ملتان شامل ہیں،خیبر پختونخوا میں پشاور، اور ایبٹ آباد،سندھ میں کراچی اور حیدرآبادشامل ہیں، اسلام آباد کے ساتھ ساتھ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد،میرپور اور گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو میں بھی ان پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کا آغاز 3 اگست سے ہو گا اور یہ 31 اگست نافذ رہیں گی جبکہ ہفتے میں ایک دن کے بجائے اب دو دن چھٹی ہو گی جنہیں 'سیف ڈیز' کا نام دیا گیا ہے البتہ اس بات کا اختیار صوبے کو ہو گا کہ وہ کون سے دو دن چھٹی کریں گے