پنجاب میں تعلیمی ادارے کورونا اور موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے
لاہور: پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے طویل کورونا اور موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے ہیں۔پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے سخت کورونا ایس او پی انتظامات کے ساتھ دوبارہ کھل گئی ہیں۔کورونا ایس او پیز کے تحت پچاس فیصد طلبہ ایک دن جبکہ پچاس فیصد طلبہ دوسرے روز تعلیمی اداروں میں آئیں گے، کلاس رومز میں طلبہ طالبات پر ایک دوسرے سے کھانے پینے کی اشیاء، کتابیں اور کاپیوں سمیت دیگر سامان کے تبادلے اور ہاتھ ملانے کی بھی پابندی ہوگی، ایک بنچ پر ایک طالب علم بیٹھے گا، جب کہ اساتذہ اور دیگر عملے کو 100 حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔