شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید
شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں نائیک غلام مصطفیٰ شہیدہو گئے۔37سالہ شہید غلام مصطفیٰ کا تعلق مظفرآباد سے تھا۔علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔نائیک غلام مصطفیٰ شہید کو ان آ بائی قصبے ڈناں چھتر۔ مظفر آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خا ک کر دیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عسکری حکام نے شرکت کی ۔