ترکی میں لگنےوالی آگ سےہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر8 ہوگئی
ترکی کے جنوبی ساحل پر جنگل میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو گئی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں آگ پر قابو پانے کے لئے عملے کی کوششیں جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ترکی میں گزشتہ پانچ روز میں بھڑکنے والے آگ کے سو سے زائد شعلوں میں سے بیشتر پر قابو پا لیا گیا ہے۔