پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ: رابطہ منقطع ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر کی لوکیشن نہیں معلوم ہو رہی , تلاش کے لیے آپریشن جاری
پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں لاپتہ ہوگیا جس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 افسران سوار تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں لاپتہ ہوگیا ہے، ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دوران آپریشن اس کا اے ٹی سی سے رابط منقطع ہوگیا ، رابطہ منقطع ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر کی لوکیشن نہیں معلوم ہو رہی اور ہیلی کاپٹر کی لوکیشن معلوم کرنیلی کوشش جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر پر 6 افراد سوار ہیں ، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کویٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز بھی موجود ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے جو ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے ، ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار ہیں۔کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل امجد حنیف کا تعلق آزاد کشمیر رجمنٹ سے ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل ہیں۔