صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آرمی چیف سے ٹیلی فون پر رابطہ، بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیلئے اظہار افسوس
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آرمی چیف سے ٹیلی فون پر رابطہ، بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیلئے اظہار افسوس صدر مملکت کا ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار امدادی سرگرمیوں کے دوران خراب موسم کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہوئی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو حادثہ درپیش آیا، آرمی چیف ہیلی کاپٹر کا ملبہ حاصل کرلیا گیا ہے اور تمام فوجی افسران و جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں، آرمی چیف صدر مملکت نے گفتگو میں شہداء کے جنازے میں بنفسِ نفیس شرکت کرنے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے کا بھی ذکر کیا