عمران خان کا پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت کے دلخراش سانحے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار افسوس کیا ہے۔