عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دے دی
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے جس میں صرف تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمود الرشید کو بلدیات، یاسمین راشد کو صحت، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اور ڈاکٹر مراد راس کو محکمہ تعلیم کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ راجہ بشارت کو پارلیمانی امور، ہاشم جواں بخت کو وزارت خزانہ، خرم ورک کو وزات قانون، راجہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن اور ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔