ایک بار پھر ثابت ہوگیا، عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

Aug 02, 2022 | 17:14

Faiqa Arshad

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا، عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ ‏پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے کہ انہوں نے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے اور غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ وصول کرکے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی۔

مزیدخبریں