پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کردیا
سلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مشترکہ طور پر مسترد کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ طاقتوروں سے پیسہ نہیں لوں گا۔ عمران خان کے پاس عوام کی طاقت ہے۔ الیکشن کمیشن جانبدار ہے۔یہ ہمارا سیاسی حریف ہے۔