پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں محرم الحرام کی خصوصی سکیورٹی سرویلنس تمام ضروری پوائنٹس کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کوور کیا جا رہا ہے
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں محرم الحرام کی خصوصی سکیورٹی سرویلنس کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں شہر بھر کی مانیٹرنگ کے ساتھ یکم محرم الحرام سے مجالس،امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سکیورٹی کا عمل بھی جاری ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان کے مطابق شہر بھر میں مجالس اور جلوسوں کی مکمل کوریج کیلئے 650 سے زائد کیمرے 24 گھنٹے فعال ہیں۔تمام ضروری پوائنٹس کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کوور کیا جا رہا ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سینٹر میں 200 سے زائد پولیس کمیونیکیشن افسران 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے مزید بتایا کہ جلوس کے راستوں پر سیف سٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل سے بھی مانیٹرنگ کی جائیگی۔لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی سیف سٹی سینٹر میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔محرم الحرام سے قبل سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور پولیس کے ساتھ ملکر جلوس کے راستوں کا سروے مکمل کیا تھا۔شہری اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر اطلاع دیں۔