لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نہایت پیشہ ور،راست باز اور دیانتدار انسان تھے:عمران خان
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کےساتھ ہیں۔
اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے اور سوار تمام افراد کی شہادتوں کی خبر المناک ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کو جاننے کا موقع ملا اور میں نےانہیں ایک نہایت پیشہ ور، راست باز اور دیانتدار انسان پایا۔