محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اگست میں بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، پنجاب، آزاد کشمیر اور جنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بھی معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں رواں ماہ معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق موسلادھاربارشوں سے پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا جبکہ پنجاب، سندھ اور کے پی کے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی اگست میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
Aug 02, 2022 | 21:23